پاکستان
02 نومبر ، 2015

کراچی آپریشن سے امن و امان میں واضح بہتری آئی ، چودھری نثار

کراچی آپریشن سے امن و امان میں واضح بہتری آئی ، چودھری نثار

اسلام آباد......وزیر داخلہ چودھری نثار نےکہا ہے کہ کراچی آپریشن سے امن و امان میں واضح بہتری آئی ہے،رینجرز پولیس کے ساتھ مل کراندرون سندھ بھی حالات میں بہتری کے اقدامات کرے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو ٹیلی فون کر کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سندھ میں امن و عامہ کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بریف کیا۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور اسے مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر اندرون سندھ میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات کرے۔

مزید خبریں :