پاکستان
02 نومبر ، 2015

بہاءالدین زکریا یونی ورسٹی کے طلبہ کا احتجاج،وزیر اعظم کا نوٹس

بہاءالدین زکریا یونی ورسٹی کے طلبہ کا احتجاج،وزیر اعظم کا نوٹس

ملتان......بہاءالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان کے لاہورکیمپس کے طلبہ نے کینال روڈ پر احتجاج کیا، طلبہ لاہور کیمپس کا الحاق ختم ہونے پر مشتعل تھے ۔

احتجاج کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام رہا، کئی گھنٹے گاڑیاں پھنسی رہیں۔ یونی ورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کہتے ہیں، الحاق کبھی تھا ہی نہیں تو ختم کیسے ہوسکتا ہے۔

صورت حال پر وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ہائر ایجو کیشن کمیشن سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :