انٹرٹینمنٹ
03 نومبر ، 2015

شاہ رخ کا بھارت میں شدید عدم رواداری پر اظہارتشویش

شاہ رخ کا بھارت میں شدید عدم رواداری پر اظہارتشویش

ممبئی ........بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں جہاں لوگوں کی بے شمار محبتوں کا شکریہ ادا کیا ہے وہیں ایک ٹوئٹر ٹاؤن ہال پروگرام میں انہوں نے بھارت میں ’شدید عدم رواداری‘ پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب بھارت میں فنکار، ادیب، سائنس دان اور دانشور حکومت کے رویے پر اپنے ایوارڈ واپس کر رہے ہیں۔

شاہ رخ نے مذہبی عدم رواداری پر کہا کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ مذہبی طور پر عدم رواداری ہے۔ ایک محب وطن کے طور پر اس ملک میں سیکیولر نہ ہونا سب سے بڑا جرم ہے۔

مزید خبریں :