03 نومبر ، 2015
ممبئی......بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کہتی ہیںکہ وہ اداکاری کے معاملے میں خود غرض ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنی آنے والی نئی فلم’’تماشہ‘‘ کے ایک گانے’’وا ٹ،وا ٹ،واٹ‘‘ کی ویڈیو کے اجرا ء کے موقع پرمیڈیا سےگفتگو کے درمیان بتائی۔
انہوں نے کہا کہ’’ہر فلم میں ہم سب محنت سے کام کرتے ہیں اور ہر ایک چاہتا ہے کہ اس کے اپنے کردار میں جان ہویا وہ خاص کردار ہو۔مگر میں مجموعی صورتِ حال کو دیکھ کر یہ کہ سکتی ہوں کہ ہاں، میں واقعی خود غرض ہوں۔‘‘
دپیکا نے اس موقع پر رواں برس کے دوران اپنے منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک فلم ’’پیکو‘‘ پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے۔اب ’’تماشہ‘‘ آرہی ہےاور پھر ’’با جی راؤ‘‘آنے والی ہے۔
فلم ’’تماشہ‘‘ کے بارے میں دپیکا نے کہا: ’یہ عام رسومات کو توڑنے والی اور چیزوں کو مختلف انداز سے بیان کرنےوالی فلم ہے، اور میں سمجھتی ہوں کہ ہم نے جس طرح فلم کے کرداروں کی مختلف کیفیات کو ظاہر کیا، کوئی بھی شخص عام طور پرانہیں کیسے ظاہر کرسکتا ہے۔‘‘