03 نومبر ، 2015
اسلام آباد...... سینٹ کوبتایاگیا ہےکہ ضرب عضب میںاب تک مختلف رینکس کے 359 فوجی جوان شہید ہوچکے،2013 میں پاک فوج نے بھارتی افواج کی باغ سیکٹر میںپاکستانی پوسٹ پرحملے کی کوشش ناکام بنائی۔
جنگ بندیوں کی اس طرح کی خلاف ورزیوں کامقابلہ کرنےکیلئے پاک فوج نے نگرانی کااعلیٰ سطح کانظام قائم کررکھاہے ۔سال 2013 بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پرجنگ بندی کی 464 خلاف ورزیاںکیں جن میں 10 فوجی، 6 شہری شہیدہو ئے جبکہ 24 فوجی ،89 شہری زخمی ہوئے ۔
جنوری 2013 کو پاک فوج نے بھارتی افواج کی باغ سیکٹر میں پاکستانی پوسٹ پرحملے کی کوشش ناکام بنائی،پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔ سال 2014 میںبھارت نے ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی 315 خلاف ورزیاںکیں جن میں 2 فوجی ، 18شہری شہید جبکہ 24جوان ، 74 شہری زخمی ہوئے۔
رواں سال ستمبر تک بھارت نے جنگ بندی کی 218 خلاف ورزیاں کیں ، ان میں33 شہری اورپاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا۔زخمیوں میں 16 فوجی اور129 شہری شامل ہیں ۔
یہ تفصیلات چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیرصدارت ہونےوالےسینٹ اجلاس میں پیش کی گئیں ۔ وزارت دفاع کے تحریری جواب کے مطابق ضرب عضب آپریشن کےذریعے شمالی وزیر ستان کا 89 فیصد اور خیبر ایجنسی کا 87 فیصد علاقہ خالی کرایا گیاہے ۔ ضرب عضب کےآغاز سے اب تک مختلف رینکس کے 359 فوجی شہید ہوچکے۔