03 نومبر ، 2015
اسلام آباد......ایچ ای سی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہورکیمپس کا معاملہ حل کرنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنا دی ،کمیٹی 2 ہفتوں میں تجاویز پیش کرے گی۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے معاملے پر 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، یہ کمیٹی 15 دن کے اندر معاملے کا حل نکالے گی ۔
ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ بعض تعلیمی ادارے ضابطے کے بغیر بنائے گئے ہیں، پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یونیورسٹی کیمپس کے لیے اجازت لینا ضروری ہے، ایچ ای سی تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔