پاکستان
04 نومبر ، 2015

حادثے کا شکار شاہین ائرلائن کا طیارہ تاحال رن وے پر موجود

حادثے کا شکار شاہین ائرلائن کا طیارہ تاحال رن وے پر موجود

لاہور ......لاہور ائر پورٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والاشاہین ائر لائن کا طیارہ تاحال رن وے پر موجود ہے،جس کے باعث پروازوں کی آمد و رفت کیلئے بڑا رن وے استعمال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے حادثے کی وجوہات جانے کیلئے قائم تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیک آف سے لینڈنگ اورحادثے تک کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ طیارے کے پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے بوئنگ کمپنی کے نمائندے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

لاہور ائر پورٹ پر حادثے کاشکار ہونے والے طیارے کے حوالے سے ابتدائی تفتیش بتایا گیا ہے کہ شاہین ائر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے وقت متوازن پوزیشن میں نہیں تھا ،اس لیے پائلٹ کو قصور وار قراردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :