04 نومبر ، 2015
مانسہرہ .......ضلع مانسہرہ میں زلزلے سے جاں بحق 2 افراد کے لواحقین کو6 ،6 لاکھ روپے کے امدادی چیک ادا کردئیے گئے۔
زلزلے سےمتاثر افراد کے لواحقین کو امدادی چیک دینے کی خصوصی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی،اس موقع پر متاثرین کے لواحقین اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ شاہ رخ خان نے کہا انسانی زندگی کا کوئی متبادل نہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سےامدادی رقم اس بات کی یقین دہانی ہے کہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں انکے ساتھ ہے۔
زلزلے سے جاں بحق محمد طارق اور گل کریم کے ورثا میں6 ، 6 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔