پاکستان
04 نومبر ، 2015

پشاور:اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے،مزاحمت پرکئی نوجوان قتل ہوچکے

پشاور:اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے،مزاحمت پرکئی نوجوان قتل ہوچکے

پشاور.....پشاور میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، کئی نوجوان مزاحمت پر قتل کئے جاچکے ہیں۔ انہی میں سے ایک فخر نامی نوجوان بھی تھا، جس کا خاندان کئی دن گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم ہے۔

پشاور میں دہشتگردی اور بھتہ خوری جیسے بڑے جرائم تو کسی حد تک قابو میں آگئے، تاہم اسٹریٹ کرائمزقابو سے باہرہوگئے ہیں ،ا سٹریٹ کریمینلز اتنے دلیر ہوچکے ہیں کہ مزاحمت پر گولی مارنے سے بھی نہیں چوکتے۔

ان کریمینلزکا ایک شکار 30 سالہ نوجوان فخر بھی بنا، جسے گھنٹہ گھر کے قریب گولی ماری گئی، ایک ماہ گزر گیا، آج بھی اس کے لواحقین انصاف کے متلاشی ہیں،2دوستوں کو پکڑ لیاگیا تھا مگر بعد میں ان پر کچھ ثابت نہ ہوا۔

فخرکیس کی تفیتش جاری ہے ، لواحقین کوجھوٹےوعدوں کے سواکچھ نہیں ملا۔ صرف فخر ہی نہیں، ان جیسے کئی نوجوان رواں سال سٹریٹ کریمینلز کا نشانہ بنے، لیکن کمزور تفتیشی نظام کی وجہ سے ملزمان سزا سے بچتے رہے،کچھ مشتبہ بھی پکڑے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے، مزیدایویڈینس بھی ملنے کی توقع ہے۔

فخر کےلواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اسے بروقت طبی امداد مل جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی ۔ فخر کے بھائی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کومتعلقہ ڈاکٹرزکے خلاف کاروائی کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :