10 نومبر ، 2015
راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دیرپا اور پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے آپریشن کی مناسبت سے بہتر گورننس کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے تر جمان ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہو ئی جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔
آرمی چیف نے آپریشنز میں کامیابیوں اور اس کے بعد کے اثرات پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیوں پربھی اظہار اطمینان کیا ۔