14 نومبر ، 2015
پیرس...... پیرس کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوردھماکوں کے نتیجے میں 60افرادہلاک ہوگئے۔ کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔100 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا گیا۔حالات بے قابو، فوج کو طلب کرلیا گیا ۔
لیس شاپنگ پلازہ میںفائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ جبکہ باٹلا کلب میں 100 سے زائد لوگوںکو دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا ہے جس میں امریکی بھی شامل ہیں۔اسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
حملوںکے وقت اسٹیڈیم میں فرانس اورجرمنی کےدرمیان فٹ بال میچ جاری تھا۔جسے دیکھنےکے لیے 80ہزار تماشائی موجود تھے۔فٹبال میچ دیکھنے کے لیے فرانسیسی صدر بھی کابینہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تھےجنہیں حفاظتی تحویل میں فرانسیسی صدروزارت داخلہ پہنچایا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس نےعلاقےکوگھیرےمیں لے کر چیکنگ شروع کردی تاہم حالات قابو میں باہر ہونے کے باعث فرانس کی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
فائرنگ کرنے والے افراد گاڑیوں میں سوار تھے جنہیں نے اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل میں فائرنگ کی اور بعد ازاں دوسرے علاقے میں فائرنگ کی۔فٹبال میچ دیکھنےکے لیے یورپ بھر سے شائقین آئے ہوئے تھے۔
عینی شاہدین کےمطابق اسٹیڈیم کے باہر ایک حملہ آور کلاشنکوف کے ساتھ دیکھا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق باٹلا کلب میں 100سے افراد کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔