20 اپریل ، 2025
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے کم کی جائے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام میں داعش کے خلاف کامیابیاں فیصلے کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا شام میں فوج کی کمی کے باوجود خطے میں فوجی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی، عالمی برادری دہشتگرد تنظیم داعش کے قیدیوں کا مسئلہ حل کرے۔