دنیا
14 نومبر ، 2015

پیرس: 100 یرغمالی بھی مارےگئے، ہلاکتیں 160ہوگئیں

پیرس:  100 یرغمالی بھی مارےگئے، ہلاکتیں 160ہوگئیں

پیرس.......دہشت گردوں نے بٹاکلان کنسرٹ ہال میںموجود 100 یرغمالیوںکو ہلاک کر ڈالا جس کے بعد ہلاکتوںکی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

فرانس کی فورسز نے کنسرٹ ہال میں موجود100 لوگوں کو بچانے کے لیے آپریشن کیا تاہم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تمام لوگوں کو مار ڈالا۔ اس سے پہلے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ایک کو مارنا شروع کردیا ہے جس کے بعد کمانڈو آپریشن کیا گیا۔
کنسرٹ میں موجود راک بینڈ کے کچھ امریکی شہری بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے داعش سے اپنا تعلق ظاہرکیا ہے۔

فرانس میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ اسکولوں و کالجوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کے ساتھ فوج بھی حالات پر قابو پانے کے لیے سرگرم ہے۔

مزید خبریں :