کاروبار
15 نومبر ، 2015

پانچ برسوں میں فارما مارکیٹ 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا

پانچ برسوں میں فارما مارکیٹ 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا

اسلام آباد........پاکستان ایشیاءکی فارما مارکیٹ میں نمایاں حیثیت کا حامل ملک ہے سال 2004ءمیں فارما سیوٹیکلز کی مارکیٹ کا حجم 1.4 ارب ڈالر تھا جو اب تک بڑھ کر 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شعبہ 10 فیصد سے زائد کی شرح سے سالانہ ترقی کر رہا ہے اور اس طر ح 2020ءتک مارکیٹ کا حجم 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

فارما سیوٹیکل صنعت پاکستان میں ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے جن میں ڈسٹری بیوٹرز،میڈیکل اسٹورز اور ان جگہوں پر ملازمت کرنے والے افراد شامل ہیں۔

مزید خبریں :