17 نومبر ، 2015
سنگاپور ......... ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ پیرس میں دہشت گرد حملوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ہے تاہم ماہرین نے عالمی سطح پر خام تیل کی زائد پیداوار کے باعث قیمتوں میں اضافے کی صورتحال عارضی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کے معاہدے 19سینٹ کے اضافے سے 40.93ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے معاہدے 30 سینٹ کی بہتری سے 44.77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔