18 نومبر ، 2015
بولان.....کوئٹہ سے راول پنڈی آنے والی جعفر ایکسپریس ضلع بولان کےعلاقے آبِ گُم میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ٹرین کے ڈرائیور اور اس کےمعاون سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 200 زخمی ہوگئے ۔
بولان کے علاقے آب گم میں جعفر ایکسپریس انجن کے بریک فیل ہو نے کے باعث بے قابو ہو کر بوگیاں پٹڑی سے اترگئی۔
حادثے کے نتیجے میں انجن ڈرائیور سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی۔
ریلوے حکام نے سبی اور کوئٹہ سے کرین طلب کرکے بوگیوں کو ہٹایا اور 8گھنٹے کے بعد ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔