پاکستان
18 نومبر ، 2015

لاہور:دبئی سے 7 کلو سونا اسمگل کرنے والا شخص گرفتار

لاہور:دبئی سے 7 کلو سونا  اسمگل کرنے والا شخص گرفتار

لاہور......لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نےدبئی سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ملزم محمدرضوان ایک غیر ملکی ائیرلائن سے جب لاہور پہنچا تو شک پڑنے پر کسٹم حکام نے اس کی تلاشی لی اور اس کے جسم سے بندھے ہوئے تقریبا ً 7کلو وزنی سونے کے بسکٹ جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے برآمد کر لیے۔

ملزم محمد رضوان جو لاہور کا رہائشی ہے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :