18 نومبر ، 2015
کراچی .....کینٹ اسٹیشن کراچی پر کھڑی مال گاڑی کی 3 مختلف بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تو بوگیوں میں موجود سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کی 5گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ، ریلوے کو لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب کھڑی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، تیس منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم نہیں ہوسکی تاہم آتشزدگی سے ریلوے کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کچھ دیر بعد مزید2 بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ان بوگیوں میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی3گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔