18 نومبر ، 2015
اسلام آباد.....وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورے سے متعلق کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، آرمی چیف کا دورہ امریکا دو ہفتے پہلے سے طے شدہ تھا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ امریکا باہمی تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال کے متعلق تھا، آرمی چیف پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے کے سیکیورٹی امور پر بات کرنے گئے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے دورے سے متعلق کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، آرمی چیف کے بیرونی دورے کے حوالے سے پہلے سے ضابطہ کار موجود ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ وزیر دفاع ہر اس معاملے کی منظوری دیتا ہے جوملکی ضرورت سے متعلق ہو، بطور وزیر دفاع ہر ان امور کی منظوری دیتا ہوں جو جی ایچ کیو سے بھجوائے جاتے ہیں۔