پاکستان
18 نومبر ، 2015

بدین ، ننگر پارکر میں پولنگ عملےکا الیکشن ڈیوٹی سے انکار

بدین ، ننگر پارکر میں پولنگ عملےکا الیکشن ڈیوٹی سے  انکار

بدین......بدین، ننگر پارکر اور اسلام کوٹ میں پولنگ عملے نے کل الیکشن ڈیوٹی پر جانے سے انکار کردیا۔

عملے نے معاوضے کی مکمل ادائيگی کا مطالبہ اور اسلام کوٹ اورننگرپارکی مرکزی شاہراہوں پردھرنا دے کر سڑک ٹریفک کےلیےبندکردی۔


بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داری ادا کرنےوالے عملے کے ارکان نے بدین کے جم خانہ گیٹ پراحتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کامعاوضہ کم دیاجارہا ہے، کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے مکمل معاوضہ فراہم کیا مگر ہمیں آدھامعاوضہ ادا کیا جا رہا ہے،معاوضہ مکمل ادا کیا جائے اس کے بعد ڈیوٹیوں پر جائیں گے۔

دوسری طرف پولنگ اسٹیشنوں تک ڈیوٹیاں انجام دینے والے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔ٹرانسپورٹروں نے شکایت کا اظہار کیا ہے کہ ہمیں طے شدہ کرایوں سے کم معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :