پاکستان
18 نومبر ، 2015

سندھ اور پنجاب کے کئی حلقوں میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

سندھ اور پنجاب کے کئی حلقوں میں بلدیاتی الیکشن ملتوی

اسلام آباد......سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب کے ان حلقوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جہاں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ کی 76 لوکل کونسلز، 5 میونسپل کمیٹیز، 18 ٹاؤن کمیٹیز اور 53 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

شہید بینظیرآباد کی 5 یو نین کونسلز، میرپورخاص کی 2 ٹاؤن کمیٹیز، حیدر آبادمیں 1ٹاؤن کمیٹی،بدین میں 5 اور جامشورو میں 3 ٹاؤن کمیٹیز میں الیکشن نہیں ہو سکے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جن بلدیاتی حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں، وہاں 15 روز میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

بابر یعقوب نے کہا کہ پنجاب میں اٹک کی 6 اور خانیوال کی 2 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، حافظ آباد میں مقامی جھگڑے اور جہلم میں سپریم کورٹ کے حکم پر آر اوز کو تبدیل کردیا گیا، پنجاب میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کے 10 فیصد پر جب کہ سندھ میں 750 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہوگی۔

مزید خبریں :