پاکستان
18 نومبر ، 2015

ریہام خان کےسابق شوہراعجازرحمان کا ریہام کیخلاف جوابی دعویٰ

ریہام خان کےسابق شوہراعجازرحمان کا ریہام کیخلاف جوابی دعویٰ

لندن......ریہام خان کےسابق شوہراعجاز رحمان نے ریہام خان کےخلاف جوابی دعویٰ دائر کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریہام خان معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آنے کو تیار رہیں۔

ریہام خان کی جانب سے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان کی جانب سے عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کے بعد اعجاز رحمان نے بھی ریہام خان کےخلاف جوابی دعویٰ دائر کردیا ہے۔

بیرسٹر رشاد اسلم کی جانب سے ریہام خان کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریہام خان معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آنےکوتیار رہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ ریہام خان نے عمران خان سے شادی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ڈاکٹر اعجاز پر الزام عائد کیے اور انہیں اپنی بیوی پر تشدد کرنے والا قرار دیا۔

بیرسٹر رشاد کے مطابق ڈاکٹراعجازباعزت سرجن ہیں اور ریہام کے الزامات سے نہ صرف اُن کی شہرت متاثرہوئی بلکہ انہیں مالی نقصان بھی پہنچا، ڈاکٹر اعجاز رحمان بہت عرصے سے برطانیہ میں کیس کرنا چاہ رہےتھے، لیکن ریہام پاکستان منتقل ہوگئیں تھی۔

بیرسٹررشاداسلم کے مطابق ان کے مؤکل کبھی بھی گھریلو تشدد میں ملوث نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریہام خان کی طرف سے 10لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ برطانوی قوانین کے منافی ہے، کیونکہ برطانیہ میں ہتک عزت کے دعوے کی رقم دو لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ سے زیادہ ادا ہی نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :