18 نومبر ، 2015
جھنگ......بچوں کے جاسوسی ناول لکھنے والے معروف ناول نگار اشتیاق احمدکو نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد جھنگ میں ان کے آبائی قبرستان آدھیوال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اشتیاق احمد کراچی میں کتب میلے میں شرکت کے بعد واپس لاہور روانہ ہورہے تھے کہ ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ان کی میت آج صبح کراچی سے جھنگ کے محلہ شیخ لاہوری میں ان کی رہائش گا ہ پر لائی گئی۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
اشتیاق احمد نے پسماندگان میں بیوہ،پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔