دنیا
19 نومبر ، 2015

پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ہوگئی

پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ہوگئی

پیرس....... رضا چوہدری.......پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس کے ایک اپارٹمنٹ میں عبدالحمید اباعود کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔

سات گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں دوسری منزل پر موجود ایک خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :