19 نومبر ، 2015
لاہور........ وفاقی حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ پنجاب میں گھریلو صارفین کے لیے رات10بجے سے صبح 5 بجے تک گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پنجاب کے حصے کی گیس سے تو صرف گھریلو صارفین کی ضرورت پوری نہیں ہو تی۔
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ دسمبر، جنوری اور فروری میں ہو گی، سردیوں میں پنجاب کے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی طلب 95کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہوگی اور اس دوران پنجاب کو کُل 65کروڑمکعب فٹ گیس یومیہ ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ساری گیس گھریلو صارفین کو دی جائے گی، باقی شعبوں کو ایل این جی فراہم کریں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایک رپورٹ کے مطابق سندھ بلوچستان اور پنجاب میں 10ہزار 159ٹریلین مکعب فٹ شیل گیس موجود ہے جس میں سے 200ٹریلین نکالی جاسکتی ہے ۔