پاکستان
19 نومبر ، 2015

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ

کراچی.......سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی میں پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور کامیاب امیدواروں کے حامی جشن منار ہے ہیں۔

دس سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سندھ اورپنجاب کے لوگوں نے خوب جوش و خروش سے حصہ لیا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 14 اضلاع میں پولنگ ہوئی ۔ پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی۔

پولنگ شروع ہوئی تو وقت کے ساتھ ساتھ ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ لوگوں نے طویل قطاروں میں لگ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیااورجمہوریت کے خوبصورت رنگ بکھیرے۔

پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی تاہم اکا دکا ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھنےمیں آئے۔ پولیس اور رینجرز کے دستے گشت کرتے رہے جنہیں پاک فوج کی خدمات بھی حاصل تھیں۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ آنا شروع ہوگیا ہے۔ جیونیوز نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلا نتیجہ بریک کیا۔ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے بعد کامیاب امیداروں کے حامی جشن منار ہے ہیں۔

مزید خبریں :