پاکستان
19 نومبر ، 2015

بدین میں پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی حق سے محروم کرنا ہے،زرداری

بدین میں پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی حق سے محروم کرنا ہے،زرداری

دبئی.......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کی 81یونین کونسلز میں پولنگ کا ملتوی کرنا اور بدین میں 22 پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی پیپلزپارٹی کو اسکے حق سے محروم کرنا ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں آزادانہ،منصفانہ اور شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی،تاہم ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ڈوریں غیر متعلقہ حلقوں کی جانب سے ہلائی گئیں،الیکشن کمیشن کو باہر سے دباؤپر جھکنے کے بجائے اپنے اختیار کو استعمال کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :