پاکستان
20 نومبر ، 2015

کراچی : لیاری میں رینجرز مقابلہ،گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

کراچی : لیاری میں رینجرز مقابلہ،گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک

کراچی.......کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے کے دوران گینگ وار میں ملوث دو ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولنگ اسٹیشنزپرحملےکی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ معلومات پر لیار ی میں چھاپا مارا گیا ۔ کاروائی کے دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان امجد مرچی اور محمد اقبال عرف کانا مارے گئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے بلدیاتی انتخابات میں پو لنگ اسٹیشنوں پر حملہ کر نے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور وہ قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتا خوری اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید خبریں :