21 نومبر ، 2015
کراچی......:پیپلز پارٹی کےسینیئر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم طویل عرصےسےعلیل تھے۔وہ کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مخدوم امین فہیم 4اگست1939ءکوضلع مٹیاری کےعلاقے ہالامیں پیداہوئے۔انہوں نے1977ءسے2013 ءتک مسلسل 8بارانتخابات میں حصہ لیا۔بینظیربھٹوکےدوراقتدارمیں 1988 ءسےاگست 1990ءتک وزیراطلاعات رہے۔
2008ء میں انہیں وفاقی وزیرصنعت وتجارت کاقلمدان سونپاگیاامین فہیم کافی عرصے سے علیل تھے اور آج کراچی کے ایک نجی اسپتال میں چل بسے۔ ان کو بلڈکینسر کامرض لاحق تھا۔
ذوالفقار علی بھٹوسے بلاول بھٹوتک وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے،زمانے کی گرم سرد ہواؤں کے باوجود انہوںنے پی پی کا ساتھ کسی بھی لمحے نہیںچھوڑا ۔ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔