کاروبار
22 نومبر ، 2015

موجودہ جنگ میں امریکا اور روس آپس میں تعاون کریں، بان کی مون

موجودہ جنگ میں امریکا اور روس آپس میں تعاون کریں، بان کی مون

واشنگٹن.......... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکا اور روس سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لیے آپس میں تعاون کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ شدت پسندی اور تشدد کے انسداد کے لیے اگلے برس کے آغاز پر ایک منصوبہ پیش کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف متحد ہو کر کارروائیاں کریں۔

سینائی میں روسی مسافر بردار طیارے کی تباہی میں دہشت گردی کے شواہد اور اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اس تنظیم کے خلاف روسی فضائی حملوں میں شدت آئی ہے۔

مزید خبریں :