23 نومبر ، 2015
میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میں سلہٹ سپر اسٹارز نے چٹاگانگ وائیکنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔
سلہٹ کی ٹیم کو پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل ہیں ، لیکن وہ اس وقت یو اے ای میں ہیں اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کے بعد ٹیم جوائن کریں گے۔
گذشتہ روز رنگپور رائیڈرزنے دلچسپ مقابلے کے بعد چٹاگانگ وائکنگز کو2وکٹوں سے شکست دی تھی۔مصباح الحق61رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے رنگپور کی جیت میں اہم کردار اداکیا تھا جبکہ چٹاگانگ کی طرف سے محمد عامر نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آج کا دوسرا میچ رنگ پور رائیڈرز اور باریسال بُلز کے درمیان شام پونےچھ بجے کھیلا جائے گا ۔