کھیل
23 نومبر ، 2015

چٹاگانگ وائیکنگزکا سلہٹ سپراسٹارز کو181رنز کا ہدف

 چٹاگانگ وائیکنگزکا سلہٹ سپراسٹارز کو181رنز کا ہدف

میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میںچٹاگانگ وائیکنگزنے سلہٹ سپر اسٹارز کو جیت کیلئے181رنز کا ہدف دیا ہے، کپتان تمیم اقبال نے 69رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںسلہٹ سپراسٹارز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسے جلد ہی پہلی کامیابی ملی، تلک رتنے دلشان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

تمیم اقبال اور یاسر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 79رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا، اس موقع پر تمیم اقبال 46گیندوں پر 69رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 4چھکے اور 6چوکے شامل تھے، تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی انعام الحق تھے ، وہ صرف 3رنز بناسکے۔جیون مینڈس نے 20رنز بنائے۔ یاسرعلی نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

شاہد علی، سباشش رائے، مینڈس اور ناظم الاسلام نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کا دوسرا میچ رنگ پور رائیڈرز اور باریسال بُلز کے درمیان شام پونےچھ بجے کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں :