کھیل
24 نومبر ، 2015

بھارت سے سیریز ،شہر یار خان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

بھارت سے سیریز ،شہر یار خان نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

لاہور......چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے وزیراعظم سے باضابطہ اجازت مانگ لی ہے،اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا ہے ،شہر یار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت ایک دو دن میں خط کا جواب دیدے گی۔

ذرائع کے مطابق خط میں تمام تفصیلات بتادی گئی ہیں،جس کے مطابقپانچ میچ ہونے پر پی سی بی کو ٹی وی رائٹس کی مد میں دو ارب،، 6 میچ ہوئے تو ڈھائی ارب روپے کی آمدنی کا امکان جبکہ ٹیسٹ سیریز نہ ہونے سے ڈیڑھ سے دو ارب کا نقصان ہو گا۔

شہریار خان نے خط تحریر کئے جانے کے حوالے سے مختصراً گفتگو مین بتایا کہ پاک بھارت سیریز کےحوالےسےوزیر اعظم کو خط لکھ دیاہے، آئی سی سی کو خط بھی لکھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ بھارت کے علاوہ کہیں بھی کھیلنے کو تیار ہیں۔

مائیکل وان کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر فکسنگ کے شبہ کا اظہار کرنے پر کہا کہ اس حوالےسے ڈیو رچرڈسن سے زبانی شکایت کردی ہے۔

مزید خبریں :