پاکستان
25 نومبر ، 2015

میلے میں رقص پر مہر ارشاد سیال کیخلاف مقدمہ درج، 8افراد گرفتار

میلے میں رقص پر مہر ارشاد سیال کیخلاف مقدمہ درج، 8افراد گرفتار

مظفرگڑھ.........مظفرگڑھ میں غیراخلاقی رقص اور میلہ منعقد کرانے کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور خواجہ سراؤں سمیت8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ارشاد سیال نے ویڈیو کو سیاسی مخالفین کا کھیل قرار دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر ارشاد سیال نے مظفر گڑھ کےعلاقے ٹھٹھہ سیالاں میں میلہ سجایا، جس میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی رقص بھی کیا گیا۔ رقص کی ویڈیو منظر عام پر آئی تو وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر چودھری شیر علی کو معطل اور ارشاد سیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اُدھر پولیس نے کارروائی کرکے 4خواجہ سراؤں سمیت 8افراد کو گرفتار کرلیا۔ ارشاد سیال کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 32سالوں سے میلہ منعقد کراتے آرہے ہیں۔ میلہ میں کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں ہوئی، رقص کی ویڈیو کے ماسٹر مائنڈ جمشید دستی ہیں۔

دوسری جانب جمشید دستی نے کہا کہ واقعہ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کی سر پرستی میں یہ سب کچھ ہوتا آرہا ہے۔ ڈی پی او ایس احمد کا کہنا تھا کہ میلے میں رقص کے مناظر اصل ہیں یا نقل اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :