25 نومبر ، 2015
لاہور.......پنجاب فوڈ اتھارٹی نے داتا دربار کے اطراف غیر معیاری اور مضر صحت دیگیں پکانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 4پکوان سنٹر سیل کر دیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائیریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز ایک بار پھر اہلیان لاہور کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں۔
داتا دربار کے علاقے میں مضر صحت غذائی اشیا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 4پکوان سنٹرز۔ جن میں بلال پکوان، میاں مٹھا پکوان، ہجویری پکوان اور خان پکوان سنٹر سیل کر دیا گیا۔
پکوان سنٹرز میں تیار کی جانیوالی دیگیں داتا دربار پر آنیوالے زائرین کو فروخت کی جاتی تھیں۔ جب کارروائی کی گئی تو پکوان سنٹرز کے مالکان کسی صورت ماننے کو تیار نہ دکھائی دیئے۔
اس سے قبل فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے یو ای ٹی کے 6کیفے ٹیریاز پر چھاپہ مارا، جن میں سے 3کو انتہائی خراب حالت پر سیل جبکہ 3کو 9000روپے جرمانہ کر دیا گیا۔