25 نومبر ، 2015
میر پور ......بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو جیت کیلئے 177رنز کا ہدف دیا ہے۔لینڈل سیمنز نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔
شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے ساتویں میچ میں رنگپور رائیڈرزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔اوپنر لینڈل سیمنز نے 44گیندوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 51رنز بنائے۔
محمد مٹھن علی 34، پریرا 27اور شکیب الحسن 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی طرف سے مستفیض الرحمان اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ ابوالحسن اور مشرف حسین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔
آج دوسرے میچ میںکومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز مدمقابل ہوں گے ۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔