پاکستان
25 نومبر ، 2015

وزیراعظم کا رواں مالی سال کے تمام ترقیاتی فنڈ جاری کرنیکا حکم

وزیراعظم کا رواں مالی سال کے تمام ترقیاتی فنڈ جاری کرنیکا حکم

اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے رواں مالی سال کے بقیہ تمام ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کا حکم دےدیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی فنڈ کا شفاف استعمال یقینی بنائیں، متعلقہ وزارتیں مل کر کام کریں۔

وزیراعظم نوازشریف نے اعلیٰ سطح کےاجلاس میں حکم دیتے ہوئے کہا کہ فنڈ کی کمی کے باعث کسی منصوبے یا پروگرام کی رفتار میں کمی نہیں آنی چاہیے، وزیراعظم نے وفاقی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی و اصلاحات کومل کر فنڈز کے استعمال کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایس پی کے حوالے سے طے ہواتھا کہ وزارت منصوبہ بندی کی نشاندہی پر وزارت خزانہ فوری فنڈز جاری کرےگی، لہٰذاجن منصوبوں اور شعبوں میں ضرورت ہو اس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں۔

مزید خبریں :