کھیل
25 نومبر ، 2015

بی پی ایل:کومیلا وکٹورینز نے باریسال بل کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

بی پی ایل:کومیلا وکٹورینز نے باریسال بل کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

میرپور.........بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے باریسال بل کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

باریسال نے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 18اعشاریہ تین اوورز میں 89رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،صرف کیون کوپر 22، تلک دار17اور صابر رحمن 10کے کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر بھی نہ بناسکا۔

کومیلا کی جانب سے کولاسیکرا اور اشر زیدی نے تین تین جبکہ ابو حیدر نے دووکٹیں حاصل کیں۔اس طر ح کومیلا کو جیت کے لیے 90کا ہدف ملا ۔جواس نے صرف دو وکٹیں کھوکر اٹھارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔

کومیلا کے محمود اللہ 31اور سموئلز23قابل ذکر بیٹسمین تھے۔

مزید خبریں :