دنیا
25 نومبر ، 2015

داعش کے مالی ذرائع بند کرنے میں سعودی کردارقابل تعریف ہے،امریکا

 داعش کے  مالی ذرائع بند کرنے میں سعودی کردارقابل تعریف ہے،امریکا

واشنگٹن........امریکا نے انتہا پسند تنظیم داعش کے مالی ذرائع بند کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہم نے بین الاقوامی سطح پر داعش کے مالی چینلز پر ہاتھ ڈالنے کی نمایاں کوششیں دیکھی ہیں۔ یہ کوشش سعودی عہدیداروں کی قیادت میں ہو رہی ہے، ہم اس کوشش میں مملکت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جوش ارنسٹ کے داعش کی بیخ کنی کے لئے فوجی تعاون فراہم کرنے والے ملکوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیس ملک داعش کے خلاف جدوجہد میں فوجی تعاون فراہم کر رہے ہیں جبکہ پندرہ ملک شام اور عراق کی مقامی فورسز کو اس انتہا پسند تنظیم کے خلاف لڑائی میں قابل قدر تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے متحدہ عرب امارات اور جرمنی سمیت 25 ملکوں کے درمیان اس کوآرڈی نیشن کو بھی سراہا جو داعش کے تسلط سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں استحکام اور سیکیورٹی کے سلسلے میں روبعمل لایا جا رہا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ داعش کے ساتھ ملکر لڑنے کے لئے عراق اور شام جانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے لئے 34 ملک اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :