کھیل
26 نومبر ، 2015

رنگپور رائیڈرز کا سلہٹ سپراسٹارز کو110رنز کا ہدف

رنگپور رائیڈرز کا سلہٹ سپراسٹارز کو110رنز کا ہدف

میرپور......بنگلادیش پریمئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے سلہٹ سپراسٹارز کو میچ جیتنے کیلئے110رنز کا ہدف دیا ہے۔محمد شاہدنے 4وکٹیں حاصل کیں۔

شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 9ویں میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، رنگپور کی ٹیم سلہٹ کی بولنگ کے سامنے ابتدا ہی سے مشکلات کی شکار نہیں آئی۔

شکیب الحسن 31، پریرا 21اور سمنز13 کے سوا رنگپور رائیڈرز کا کوئی بیٹسمین ڈیل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔ یوں پوری ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بناسکی۔

محمد شاہد نے صرف 12کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :