کھیل
26 نومبر ، 2015

پہلا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دبئی......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس انگلینڈ نےجیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے رفعت اللہ مہمند کو انٹرنیشنل کیپ دی گئی ہے۔

ُانگلش کپتان این مورگن کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ ہو گی۔

پاکستانی کپتان شاہد آفرید ی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اور شعیب ملک آج ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،رفعت اللہ مہمند کو انٹرنیشنل کیپ دی ہے،امید ہے رفعت اللہ مہمند اچھا پرفارم کریں گے۔ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔رفعت اللہ مہمند39سال20 دن کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبوکرنیوالے معمرپاکستانی بن گئےہیں۔

مزید خبریں :