کھیل
26 نومبر ، 2015

پہلا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ کاپاکستان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف

پہلا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ کاپاکستان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف

دبئی......دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو فتح کیلئے 161رنز کا ہدف دیا ہے،انگلش ٹیم کی جانب سے سیم بلنگزنے عمدہ بیٹنگ کی اور53رنز بنائے۔

میچ کا ٹاس انگلینڈ نےجیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ20اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر 160رنز بنا کر پاکستان کو میچ جیتنے کےلئے 161رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی جانب سے سیم بلنگزنے عمدہ بیٹنگ کی اور53رنز بنائے،وہ اننگز کی آخری بال پر رن آئوٹ ہو ئے۔جیمز ونس 41اورمورگن 45رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

پاکستان کی جانب سےسہیل تنویر نے2،انور علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔پاکستان نے آج کے میچ میں رفعت اللہ مہمند کو انٹرنیشنل کیپ دی ہے،رفعت اللہ مہمند39سال20 دن کی عمر میں انٹرنیشنل ڈیبوکرنیوالے معمرپاکستانی بن گئےہیں۔

مزید خبریں :