27 نومبر ، 2015
دبئی......دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو14رنز سے شکست دےدکر سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل کر لی ہے،پاکستانی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہو ئی۔
دبئی ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جیت کیلئے ایک سو اکسٹھ رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پاکستان کا کوئی بیٹسمین انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتا رہا۔صہیب مقصود24،عمر اکمل19اور اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والےرفعت اللہ مہمند16رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔آخر میںسہیل تنویر 24اور وہاب ریاض21رنز نے کچھ مزاحمت کی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلواسے۔
انگلینڈ کے تمام بولرز نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر پلنکٹ اور ٹوپلے نے تین،تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ اسٹیفن پرے نے2وکٹیں حاصل کیں۔