27 نومبر ، 2015
دبئی .........پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس انگلینڈکے کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ کے قائم مقام کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے انکی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ادھر گرین شرٹس قائد شاہد خان آفریدی نے کہا کہ آج ہم سات مستند بیٹسمینوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں،پہلے میچ میں بہت دباؤ لے لیاتھا،اب فیصلہ کیاہے نیچرل گیم کھیلوں گا،شاہدآفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں ،دوسرے ٹی ٹوینٹی سے محمد رضوان اورعمران خان جونیئر کو ڈراپ کیا ہے۔
شعیب ملک اوراحمد شہزاد فائنل الیون میں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم میں رفعت اللہ مہمند،احمد شہزاد ،محمد حفیظ،شعیب ملک ، عمر اکمل،صہیب مقصود ،سرفراز احمد،شاہد آفریدی ،انور علی،سہیل تنویر اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔
جبکہ انگلش ٹیم میں جوز بٹلر،جیس رائے،ایلکس ہیل،جیمز ونس،جوئے روٹ،سیام بلنگز،ڈیوڈ ولی،کرس ووکس،عادل راشد،پلانکٹ اور اسٹیفن پیری شامل ہیں۔دریں اثنا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہنے قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔