دنیا
27 نومبر ، 2015

کردوں کی عسکری تربیت :امریکی ماہرین شام پہنچ گئے

کردوں کی عسکری تربیت :امریکی ماہرین شام پہنچ گئے

واشنگٹن........داعش کے خلاف سرگرم کرد ملیشیا کی عسکری تربیت کی غرض سے امریکی عسکری ماہرین ترکی سے متصل شمالی شام کے علاقے عین العرب(کوبانی) پہنچ گئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق عین العرب کے کرد ذرائع نے بتایاکہ امریکی فوجی ماہرین کا وفد گذشتہ روز وہاں پہنچا۔ وفد کی آمد کا مقصد جرابلس، الرقہ اور دوسرے شہروں میں "داعش" کے خلاف لڑائی کے لیے کرد فورسز بالخصوص حمای الشعب ملیشیا کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے اور داعش مخالف ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے ٹاسک فورس کے 50 عسکری ماہرین اور مشیران شام بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ داعش کے خلاف عالمی مہم شروع ہونے کے بعد شام میں امریکی عسکری مشیران اور ماہرین کی تعیناتی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید خبریں :