27 نومبر ، 2015
نئی دہلی.........بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس اپریل تک ریاست میں شراب نوشی اور اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یاد رہے پانچویں مرتبہ وزیر اعلی بننے والے نیتش کمار نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کامیابی کی صورت میں شراب پر پابندی لگا دیں گے۔ انہوں نے ریاست کی خواتین ووٹرز سے وعدہ کیا کہ وہ وزیر اعلی بننے کے بعد فوری طور پر شراب نوشی کی ممانعت کر دیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست میں ہونے والے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیتش کمار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دیہی علاقے کی خواتین دوسروں سے زیادہ شراب نوشی سے متاثر ہوتی ہیں، حکومتی اہلکاروں کو پہلے ہی ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپریل تک شراب نوشی کی ممانعت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
نتیش کمار نے یہ واضح نہیں کیا کہ منصوبہ پرعمل درآمد کی راہ میں آنے والے چینلجوں اور اس پابندی کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان پر وہ کیسے قابو پائیں گے؟گذشتہ برس شراب پر عائد ٹیکسوں کی مد میں بہار حکومت کو پانچ سو ملین ڈالرکی آمدن ہوئی۔