26 مئی ، 2012
لاہور… لاہور سمیت ملک بھرمیں انجن شیڈملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آج تیرہویں روزبھی 4گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری رکھی۔ اس دوران انہوں نے کوئی انجن شیڈ سے نکلنے نہ دیا۔ دوسری جانب وزارتِ ریلوے نے انجن شیڈ ملازمین کے مطالبات کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ لاہورمیں انجن شیڈ ملازمین نے تیرہویں روزبھی4گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا،اس دوران انہوں نے کوئی انجن شیڈسے نکلنے نہ دیا۔ ہڑتالی ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی ،اس دوران ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثرہوئی،سیکریٹری انجن شیڈ یونین عنایت گوجرکاکہنا ہے کہ وزارتِ ریلوے نے انجن شیڈ ملازمین کے مطالبات کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے تاہم وہ مطالبات کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے تک ہڑتال کاسلسلہ جاری رکھیں گیاوراگرمطالبات منظور نہ ہوئے تو 29 مئی کو ریل کا پہیہ جام کر دیں گے۔