26 مئی ، 2012
پشاور… پشاور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اے این پی کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی کی ڈگری سے متعلق مقامی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حق نواز نے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عطیف الرحمان کی ڈگری سے متعلق فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا اورچھ جون تک رکارڈ طلب کرلیا۔ پشاور یونی ورسٹی نے اے این پی کے ایم پی اے عطیف الرحمان کی ڈگری ان فیئرمین کیس میں منسوخ کی کی تھی۔ جس کے خلاف اس نے مقامی عدالت میں اپیل کی تھی۔ تاہم مقامی عدالت نے 22 مئی کو پشاور یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔