30 نومبر ، 2015
پیرس.....پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کرنے والے200 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی سخت ہے ،سڑکوں پر پولیس تعینات ہے۔لیکن مظاہرین نے اجازت نہ ملنے کے باوجود مظاہرہ کیا اورریلی نکالی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
پیرس میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہے اور ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی ہے۔