Time 25 اپریل ، 2025
پاکستان

ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کےطارق میر کیخلاف کیس ختم

ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیوایم لندن کےطارق میر کیخلاف کیس ختم
فائل فوٹو۔۔

لندن:برطانوی حکام نے ٹیکس چوری کے معاملے میں ایم کیوایم لندن کے طارق میر کےخلاف کیس ختم کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکام نے طارق میر کےخلاف کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر  بانی ایم کیو ایم اوردیگرسینئر رہنماؤں کےخلاف ٹیکس چوری کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے طارق میر نے کہا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس (ایچ ایم آر سی) کو تقریباً 1.5 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کا ذمہ دار نہیں ہوں۔

ایچ ایم آرسی کے مطابق بانی ایم کیو ایم کےنام 2جائیدادوں پرقرض کے ساتھ سود کے لیے چارجنگ آرڈرحاصل کرلیے۔

دوسری جانب بانی ایم کیو ایم نےایک جائیداد پرچارجنگ آرڈرکوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد پارٹی کی امانت ہے اس میں میرا کوئی مفاد نہیں۔

واضح رہے ایچ ایم آر سی نے اگست 2013 میں ٹیکس کے معاملات پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں :